جدہ (خالد نواز چیمہ)مکہ مکرمہ میں ممبر الیکشن کمیشن پاکستان بابر حسن بھروانہ کی سعودی عرب کے معروف بزنس مین بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری محمد افضل جٹ سے ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے اہم نکات زیرِ بحث آئے۔
چوہدری محمد افضل جٹ نے نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ملاقات میں جدہ کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عبدالخالق۔ بھی موجود تھے۔
مکہ مکرمہ: ممبر الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ کی معروف بزنس مین چوہدری محمد افضل جٹ سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔