Sunday, October 5, 2025
ہوماوورسیزپاکستانی صحافیوں کی جانب سے سعودی عرب کے یومِ وطنی کی پروقار تقریب

پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سعودی عرب کے یومِ وطنی کی پروقار تقریب

جدہ (خالد نواز چیمہ)
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے سعودی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کا یومِ وطنی نہایت جوش و خروش سے منایا۔ اس موقع پر جدہ کے ایک مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات اور لازوال بھائی چارے پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد اسلامی اخوت، باہمی اعتماد اور عوامی سطح پر مضبوط رشتوں پر قائم ہے۔

تقریب کے شرکاء نے پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کو خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ مقررین نے زور دیا کہ دونوں ممالک کا یہ قریبی تعاون مستقبل میں مسلم امہ کے اتحاد اور باہمی ترقی کا ضامن ہے۔

یومِ وطنی کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا جبکہ ہال پاکستان اور سعودی عرب کے پرچموں سے سجایا گیا۔ اس موقع پر “پاکستان سعودی عرب دوستی زندہ باد” اور “سعودی عرب پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جس سے تقریب کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔

تقریب میں شریک پاکستانی صحافیوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے سعودی عوام اور قیادت کو یومِ وطنی کی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو ہمیشہ مضبوط اور قائم و دائم رکھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔