اسلام آباد (سب نیوز )شہری کے خلاف منت گھڑت منفی پروپیگنڈا کرنے پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابق صدر رضا سلیم گوندل کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ میں الیاس خان، محمد یونس خان، قمر زمان بھٹی اور اسد قاضی کو نامزد کیا گیا ۔نامزد ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف یوٹیوب چینل اور بذریعہ وٹس ایپ گروپ نازیبہ الفاظ استعمال کیے، مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف جھوٹا اور نفرت انگیز یوٹیوب پر اپلوڈ کیا۔ملزمان نے مدعی مقدمہ پر غیر پیشہ وارانہ اور کرپشن کے الزامات لگائے۔ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف سوسائٹی میں نفرت اور خوف و حراس پھیلانے کی کوشش کی۔انکوائری کے دوران ملزمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوئے۔
