بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی کونسل کے چیئرمین کم جونگ ان کو عوامی جمہوریہ کوریا کے قیام کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔
منگل کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 77 سالوں میں، شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی قیادت میں شمالی کوریا کے عوام نے شمالی کوریا کے مختلف شعبہ جات کی مسلسل ترقی کو آگے بڑھا نے کے لیے کٹھن جدوجہد کی ہے ۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور شمالی کوریا کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے مزید مضبوط اور مستحکم کرنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت کی مستقل حکمت عملی ہے ۔ چین، شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو فروغ دینا، تبادلوں اور تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے، چین چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی اور سوشلسٹ مشن کومزید بڑھایا جائے،تاکہ خطے اور پوری دنیا میں امن اور ترقی میں مزید اہم کردار ادا کیا جا سکے۔