Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانبلاول کچی عمر میں زرداری سے منفی سیاست کے تمام گر سیکھ گیا، فیاض الحسن چوہان

بلاول کچی عمر میں زرداری سے منفی سیاست کے تمام گر سیکھ گیا، فیاض الحسن چوہان

لاہور،ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کچی عمر میں ہی اپنے والد آصف علی زرداری سے منفی سیاست کے سارے گر سیکھ گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے گزشتہ روز کے بیان پر رعمل دیتے ہوئے فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے اپنی پرفارمنس سے تمام وزرائے اعلی کو مات دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول عثمان بزدار کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کی خدمت کر رہا ہے جبکہ سندھ نے صاف پانی اور صحت کی مناسب سہولتیں بھی عوام سے چھین لی ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب نے کورونا کو مات دیدی لیکن سندھ کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا، آصف زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اور رشتہ دار وزیر ہر محاذ پر فیل ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار آئے روز پرفارمنس کے نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔