Thursday, May 7, 2026
ہوماسلام آبادفیڈریل میڈیکل کالج جی ایٹ سیکٹرمیں کورونا کے 8کیس رپورٹ،کالج کو فوری بند کرنے کی سفارش

فیڈریل میڈیکل کالج جی ایٹ سیکٹرمیں کورونا کے 8کیس رپورٹ،کالج کو فوری بند کرنے کی سفارش

اسلام آباد،اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع فیڈریل میڈیکل کالج میں کورونا کے 8کیس رپورٹ، ضلعی محکمہ صحت نے کالج کو فوری طور پر بند کرنے کی سفارش کر دی ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ فیڈریل میڈیکل کالج کو آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے ، میڈیکل کالج میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا جائے ، میڈیکل کالج اسٹاف اور طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ لازمی کروائے جائیں ،کورونا مثبت آنیوالے افراد کے قریب رہنے والے 14دن کیلئے خود کو قرنطینہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔