اسلام آباد،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی میں شامل ملکوں سے آنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آمد کی اجازت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جاری این او سی کے تحت یو این امن مشن کے پانچ مسافر قطر ایئر ویز کی پروازوں میں آج بینکاک سے اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستان سے اگلے سفر کے لیے پرواز کی تبدیلی یا منسوخی کی صورت میں یہ منظوری 15 دن کے لئے ہے۔پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی لازمی ہو گا، 7سے 10 روز کے لئے قرنطینہ بھی کرنا ہو گا، اقوام متحدہ کے وفد کو پاکستان میں کوویڈ پروٹوکولز پر عمل کرنا لازم ہوگا، پاکستان آمد پر رییڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا، وفد کے ارکان کا تعلق امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ،سوئیڈن اور تھائی لینڈ سے ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ کے خصوصی وفد کو پاکستان آنے کی اجازت دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
