ہومپاکستانوفاقی حکومت کا عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت کا عیدمیلادالنبیۖ کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیۖ کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاوں میں 100دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ سفارش سزاوں میں کمی کی اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025 کے تحت تجویز کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔