Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانرہنما جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی نے افغانستان سے کئی ہزار غیرملکیوں کی منتقلی اور قیام کے حوالے سے اہم اور سنجیدہ سوال اٹھادیا

رہنما جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی نے افغانستان سے کئی ہزار غیرملکیوں کی منتقلی اور قیام کے حوالے سے اہم اور سنجیدہ سوال اٹھادیا

اسلام آباد،جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امورخارجہ آصف لقمان قاضی نے افغانستان سے کئی ہزار غیرملکیوں کی منتقلی اور ایک ماہ قیام کے حوالے سے ایک اہم اور سنجیدہ سوال اٹھایا ہے۔افغانستان سے پانچ ہزار غیر ملکیوں کو پاکستان لانے کا فیصلہ کس فورم پر ہوا؟ان ہزاروں غیر ملکیوں کے کوائف کیا ہیں اور یہ پاکستان میں ایک ماہ کیوں قیام کرنا چاہتے ہیں؟ان ہزاروں لوگوں کے ویزا انٹرویو کہاں ہوئے؟اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ یہ لوگ ریمنڈ ڈیوس کی طرح پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں بنیں گے؟ان کی پاکستان میں نقل وحرکت، روابط اور ملاقاتوں کی کیا حدود و قیود ہیں؟کیا امریکہ نے یہ سہولت اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر بھارت سے بھی حاصل کی ہے؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔