لاہور، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید توسیع مل جائے گی ،اسوقت بھارت سے تجارت بند ہے، فی الحال ہماری ساری توجہ مغرب کی سرحد پر ہے پر ہے، مشرق کی طرف بعد میں دیکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے لاہور میں پاکستان شو ڈیزائن ہب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے، امید ہے ہمیں دو سال کی توسیع مل جائے گی۔ڈالر کی اونچی اڑان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شوکت ترین سے بات ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت 160 سے 165 روپے تک رہنی چاہیے۔ رزاق داؤد نے کہا کہ جوتا سازی کی صنعت پر توجہ دے رہے ہیں، اس کی پروڈکشن میں اضافے سے مقامی ضرورت پوری ہو گی اور اگلے مرحلے میں برآمد کی بھی پوزیشن میں ہوں گے۔
پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید توسیع مل جائے گی،عبدالرزاق داؤد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
