اسلام آباد،کورونا وائرس سے 120افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25ہزار 535ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572ہوگئی۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 191نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ابتک پنجاب میں 3لاکھ 88ہزار 296، سندھ میں 4لاکھ 28ہزار 254، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 60ہزار 88، بلوچستان میں 32ہزار 111، گلگت بلتستان میں 9ہزار 835، اسلام آباد میں 98ہزار 339جبکہ آزاد کشمیر میں 31ہزار 649کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75لاکھ 85ہزار 23افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 61ہزار 306نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10لاکھ 29ہزار 930مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.83فیصد رہی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5ہزار 596کیسز تشویشناک حالت میں ہیں،، پنجاب میں 11ہزار 759، سندھ میں 6ہزار 803، خیبرپختونخوا میں 4ہزار 909، اسلام آباد میں 861، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172اور آزاد کشمیر میں 693 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ ملک میں اب تک 3کروڑ 99لاکھ 51ہزار 787افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1کروڑ 52لاکھ 69ہزار 699افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
کورونا کی چوتھی لہر کا زور برقرار، مزید 120افراد جان سے گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
