Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاور ہر ٹرین، کوچ کیلئے لازمی قرار

ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاور ہر ٹرین، کوچ کیلئے لازمی قرار

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس سمیت گزشتہ چند ماہ میں مختلف ٹرین حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تمام ریل گاڑیوں اور گڈز ٹرین کے ریلوے ورک ٹو رولز بریک پاورز کے ساتھ چلانا لازم قرار دیدیا۔

ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور 100 فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ سٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور 100 فیصد درست نہیں ہو گی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا، سرکلر تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیکل برانچ کو جاری کیا گیا ہے۔

اس بابت تمام سٹاف کو چار گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن کے تحت کسی بھی ٹرین کے آغاز کے لئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے قبل ہر کوچ اور ہر ویگن کا بریکنگ میٹریل اپ ڈیٹ ہونا لازم ہوگا، بریک پاور کی قبل از وقت ٹیسٹنگ لازم قرار دیدی گئی ہے۔چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد اپنے مسافروں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانا، ریل کے سفر کو محفوظ بنانا، گاڑیوں کی آمد و رفت کو بروقت بنانا اور ٹرین آپریشن سٹینڈرڈ کو برقرار رکھنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔