Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانایف آئی اے ،گریڈ 18کے تین جبکہ 17کے چار افسران کو تبدیل کر دیا گیا

ایف آئی اے ،گریڈ 18کے تین جبکہ 17کے چار افسران کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی جانب سے گریڈ 18کے تین جبکہ 17کے چار افسران کو تبدیل کر دیا گیا ۔
ایف آئی اے کے جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ سائبر کرائم ونگ کے افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ، گریڈ 18کے فرانزک ایکسپرٹ توقیر احمد جدون کو راولپنڈی سے کوئٹہ زون ، گریڈ 18کے فرانزک ایکسپرٹ وقاص سعید کو لاہور سے کراچی زون ،گریڈ 18کے فرانزک ایکسپرٹ شہباز خان کو کراچی زون سے اسلام آباد ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ فرانزک ایکسپرٹ غلام مرتضی عباسی کو سکھر زون سے پشاور ، ، گریڈ 17کے اسسٹنٹ فرانزک ایکسپرٹ رانا شہزاد قیصر کو کراچی سے راولپنڈی زون ، اسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد واصف جواد کو لاہور سے پشاور زون جبکہ اسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار علی کو اسلام آباد سے کراچی زون میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔
Fia 1 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔