Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینبھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیر منصفانہ اوربلا جواز قرار دیدیا

بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیر منصفانہ اوربلا جواز قرار دیدیا

نئی دہلی (سب نیوز)بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر منصفانہ، بلاجواز اور غیر ضروری قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام افسوسناک ہے اور بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات سے متعلق اپنا موقف پہلے ہی پیش کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکا بھارت کی روس سے تیل کی خریداری کو غیر ضروری طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد امریکا کی جانب سے بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد ہو گیا ہے۔
وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بھارت براہِ راست یا بالواسطہ طور پر روسی فیڈریشن کا تیل درآمد کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔