Thursday, April 23, 2026
ہومپاکستانوفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت میں ڈریپ کی میڈیکل ڈیوائسز کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ اجلاس

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت میں ڈریپ کی میڈیکل ڈیوائسز کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت میں ڈریپ کی میڈیکل ڈیوائسز کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈیجیٹلائزیشن کے حالیہ اقدامات، صنعت کی آرا، درپیش چیلنج کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ میڈیکل ڈیوائسز کے لائسنسگ کے عمل 20دن کے اندر مکمل کیا جائے، ہمیں عوام کو اس نظام کا عادی بنانا ہوگا تاکہ وہ سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں،عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ، ڈریپ کے اندر میرٹ اور شفاف کے فروغ کیلئے ہیومن کنٹیکٹ نہ ہو ۔

وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ شفافیت، تیز تر پراسیسنگ اور عوامی بھروسہ بحال رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایں، عوام کو درپیش ابتدائی معلومات کے حوالے ایجوکیٹ کیا جائے ، ڈریپ کو اس حوالے سے ہیومن ریسورس اور ٹیکنیکل سپورٹ کو بھی بڑھانا ہے، اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسایل بروئے کار لاتے جائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔