Monday, April 27, 2026
ہومپاکستانپاکستان فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، وزیراعظم

پاکستان فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی ظلم کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، غزہ میں کھانے پینے کی اشیا کی ترسیل بحال کرنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان صیہونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے الخدمت فانڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت فانڈیشن نے بھی ملک گیر مہم چلا کر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی رہنماں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور وزیراعظم سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے اور غذائی امداد کی فراہمی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔