Saturday, March 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزہر شہری مغرب کی طرح نظام میں اپنا کردار ادا کرے، تحریکِ انقلاب کے بانی کا عوام کو پیغام

ہر شہری مغرب کی طرح نظام میں اپنا کردار ادا کرے، تحریکِ انقلاب کے بانی کا عوام کو پیغام

اسلام آباد(سب نیوز)تحریکِ انقلاب پاکستان (ٹی آئی پی )کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ سخت محنت، دیانت داری اور اخلاقی بہتری کے ذریعے اپنی حالت خود بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت ہی ملک کی بہتری کی ذمہ دار نہیں، بلکہ ہر شہری کو اپنی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے افغانستان کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام نے خود کو منظم کیا، اسی لیے وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کے لیے خود نکلنا ہوگا اور ملک کی فلاح کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ “ہر پاکستانی کو ایک رہنما کی سوچ کے ساتھ سوچنا ہوگا تاکہ ملک کی سمت درست ہو سکے،
ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے مغربی ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ہر شہری نظام کی بہتری میں شریک ہوتا ہے اور اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ ہمیں بھی اپنے اندر وہی جذبہ بیدار کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کیا جا سکے۔
محمد عارف کا کہنا تھا کہ تبدیلی صرف نعرے لگانے سے نہیں آتی، بلکہ اس کے لیے قوم کے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔