Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران کی ایک جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی خبروں پر ٹرمپ کا ردعمل

ایران کی ایک جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی خبروں پر ٹرمپ کا ردعمل

نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے میں صرف ایک جوہری تنصیب کو نقصان پہنچنے کی میڈیا اطلاعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ ہوگئی تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حملوں میں تباہ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے میں برسوں لگیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران چاہے گا تو اسے 3 مختلف جگہوں پر نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس جائزوں کے مطابق امریکی حملے میں ایران کی صرف ایک فردو جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔