Monday, September 1, 2025
ہومپاکستانعلی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے، عظمی بخاری

علی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے، عظمی بخاری

لاہور (سب نیوز)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے، مریم نواز نے پنجاب کو میرٹ،شفافیت اور گڈگورننس کا رول ماڈل دیا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے منصوبوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے منصوبے شفافیت کی بنیاد پر مکمل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کو میرٹ،شفافیت اور گڈگورننس کا رول ماڈل دیا۔
عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بن کر سامنے آئے، خیبرپختونخواکے عوام پرجعلی تقریروں اورجھوٹیفلسفوں کی حقیقت عیاں ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے 73فیصد عوام نے گنڈا پور سرکار کو چارج شیٹ کیا ہے، گیلپ سروے خیبرپختونخوا میں 12سالہ جعلی تبدیلی کے منہ پرطمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے پربھنگڑے ڈالنے والوں کو آج گیلپ سروے برالگ رہا ہے، خیبرپختونخوا کی جو حالت ہے اس کو کسی سروے کی ضرورت نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔