Saturday, March 7, 2026
ہوماسلام آبادسائبر کرائم ایجنسی کا اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5غیرملکی باشندے گرفتار

سائبر کرائم ایجنسی کا اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5غیرملکی باشندے گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد میں غیر قانونی کال سنٹر پر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 5 غیر ملکی باشندے گرفتار، ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا، ایجنسی کا ایسے کاروبار کرنیوالوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائمز کے خاتمے کیلئے بنائے گئے ادارے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے گزشتہ روز اسلام آباد کے جی-10 مرکز میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر کامیاب چھاپہ مارا ، جہاں پانچ غیر ملکی باشندے اور 60 سے زائد پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں کام کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران تمام پانچوں غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار کئے گئے افراد غیر قانونی کال سنٹر چلانے میں ملوث تھے۔بیان میں کہا گیا کہ ان گرفتاریوں کے علاوہ این سی سی آئی اے ان افراد کو سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کرے گی۔
ایک ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایجنسی ایسے تمام غیر قانونی اقدامات کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی جو ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔