ہومپاکستانچینی اسکینڈل میں کسی فرد کی گرفتاری مطلوب نہیں،ایف آئی اے

چینی اسکینڈل میں کسی فرد کی گرفتاری مطلوب نہیں،ایف آئی اے

لاہور،بینکنگ کورٹ لاہور میں شوگر اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ،ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ چینی اسکینڈل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے کو چینی اسکینڈل میں کسی فرد کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد چینی اسکینڈل میں نامزد 40 افراد نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔