گلگت،نیٹکو لیبر یونین کا اجلاس صدر فضل الہی کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں کار کنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیا، اجلاس میں شاندار الفاظ میں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور اس کی کابینہ چیئرمین نیٹکو و چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد آصف خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا
ان لوگوں کی ذاتی دلچسپی اور ہمدردی کی وجہ سے قومی ادارہ نیٹکو تقریبا بحران سے نکل چکا ہے اور ادارے کو جدید بسوں کی خرید داری کے لیے فنڈ بھی دے دیا ہے ۔گندم سپلائی مکمل طور پر نیٹکو کا سپرد کیا ہے۔ہم نیٹکو ملازمین اس کی مکمل طور پر حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کو یقین کے ساتھ 100% تسلی دلاتے ہیں آپ کا ایک بوری گندم ضائع نہیں ہوگا۔فضل الہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابقہ حکومت نے اس قومی ادارے کو 85 کروڈ کا مقروض بنایا جس کی وجہ سے ملازمین اور ادارہ شدید مالی بحران میں چلے گئے تھے۔اجلاس میں وزیر اعلی اور اس کی کابینہ کو اس بات پر بھی خراج تحسین پیش کیا 50 سالوں سے قوم تتا پانی میں ہر وقت سلائیڈنگ کی وجہ سے انتہائی سخت پرشانی اور عذاب میں مبتلا تھی وزیر اعلی اور اس کی ٹیم نے قوم اور ملک کو اس مسلسل مصیبت پرشانی اور جان لیوا جگہ پر پل اور متبادل روڈ دے کر قوم کو اس عذاب سے نجات دلایا۔ وزیر اعظم عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ اس وقت گلگت بلتستان میں عملدرآمد ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے تتہ پانی روڈ کو آج تک پاکستان اور GB میں مختلف پارٹیوں کی حکومت رہی کسی نے بھی اس پر توجہ ہی نہیں دیا جو روزانہ کی بنیاد پر عوام اور سیاحوں کو موت کے منہ سے گزرنا پڑتا تھا اور کئی انسانی قیمتی جانیں ضائع بھی ہوئی ہے اور ملکی معیشت کو بھی بے پناہ نقصان ہوا تھا اور خاص طور پر گوہر آباد کی عوام کا سب سے بڑا اور اہم مطالبہ بھی تھا جو وزیر اعلی نے عوام کی آواز اور مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے منظوری دے دی ہے۔
نیٹکو لیبر یونین کا اجلاس،وزیر اعلی کے اقدامات کی تعریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
