Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک، بلوچستان میں کیپٹن مادرِ وطن پر قربان

شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک، بلوچستان میں کیپٹن مادرِ وطن پر قربان

راولپنڈی (آئی پی ایس )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کیپٹن مادر وطن پر قربان ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ علاقے میں مزید دہشتگردوں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقے توبوگچک میں فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کیپٹن شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہو گئے۔ جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کا نام کاشف ہے، زخمی جوانوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔