اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کی وفاقی دارالحکومت میں مون سون میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے
سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کو مزید سرسبز خوبصورت اور پرکشش بنانے کیلئے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) شہر بھر میں شجرکاری میں دن رات مصروف ہے ،مزید برآں سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ(ماحولیات)نے سی ڈی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رواں برس ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں، چوراہوں، گرین بیلٹس، نالوں اور سڑکوں کے اطراف سلوپس اور مختلف پارکس میں پودے لگائیں ہیں، اس سلسلے میں جامع اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ متعلقہ سٹاف میں مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کی گئیں ہیں،اس سلسلے میں ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اسلام آباد کے ایف نائین پارک میں شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) کے عملے، سول سوسائٹی کے نمائندگان، نجی ادارے، مختلف این جی اوز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سینکڑوں کی تعداد میں ایف نائین پارک اور اطراف میں پودے لگائے ،علاوہ ازیں شہریوں کو براہ راست شجرکاری مہم میں شامل کرنے کیلئے شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سٹالز لگا کر شہریوں میں مفت پودوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور ساتھ ساتھ مفت پودے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں واقع ون ونڈو سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں، سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کو مزید سر سبز، خوبصورت اور پرکشش بنایا جاسکے اور ساتھ ساتھ شہری اپنے گھروں میں بھی شجرکاری کریں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکے ،علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو بھی شجرکاری مہم کا براہ راست حصہ بنایا جارہا ہے اور طلبہ و طالبات میں بھی مفت پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،واضح رہے کہ سی ڈی اے کا شعبہ انوائرمنٹ وفاقی دارالحکومت کی زمین کو غیر قانونی تجاوزات وتعمیرات سے پاک رکھنے اور ماحول کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لئے مختلف مقامات پر میواکی جنگلات کی تشکیل میں بھی مصروف ہے۔
سی ڈی اے انتظامیہ کی شہر اقتدار میں مون سون شجرکاری مہم زور و شور سے جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
