Saturday, May 2, 2026
ہومپاکستانقومی اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشستیں تاحال خالی

قومی اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشستیں تاحال خالی

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں تاحال خالی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کی نامزد امیدوار صدف احسان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، جس کے باعث ان کی نشست پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ان دو نشستوں کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن کو باقاعدہ نام ارسال کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔