کیلیفورنیا(آئی پی ایس) تحریک انقلاب پاکستان کے بانی اور سماجی رہنما محمد عارف نے مشرقی امریکہ میں مقبول مسلم نوجوان سیاستدان زہران ممدانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔زوہرن مامدانی، جو نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہیں اور جنہوں نے گزشتہ ہفتے حیران کن کامیابی حاصل کی، نیویارک شہر کے پہلے مسلم میئر بننے جا رہے ہیں۔۔محمد عارف نے زوہرن کو ایک بااخلاق، مہذب اور انسان دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک میں تمام طبقوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، جس طرح مغربی ساحل پر وہ خود عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
زوہرن مامدانی 18 اکتوبر 1991 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد معروف دانشور محمود ممدانی اور والدہ ممتاز بھارتی نژاد امریکی فلم ساز میرا نائر ہیں۔ مامدانی کم عمری میں ہی امریکہ منتقل ہوئے اور نیویارک شہر میں آباد ہو گئے۔
انہوں نے Bronx High School of Science سے گریجویشن کے بعد Bowdoin College سے افریقنہ اسٹڈیز میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ 2020 میں وہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جہاں انہوں نے چار بار جیتنے والی ڈیموکریٹ امیدوار Aravella Simotas کو شکست دی۔ زوہرن مامدانی 2022 اور 2024 میں بغیر کسی مخالفت کے دوبارہ منتخب ہوئے۔
محمد عارف نے کہا کہ زہران ممدانی نہ صرف اردو زبان سے محبت رکھتے ہیں بلکہ وہ ہر امریکی سے رنگ، نسل، یا مذہب کی پروا کیے بغیر محبت کرتے ہیں۔ وہ نیویارک کے عوام کے لیے سستی زندگی اور برابری کے اصولوں کے داعی ہیں۔
محمد عارف نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ امریکہ میں نوجوان مسلمان قیادت کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا پرامن اور خدمت خلق پر مبنی پیغام عام ہو۔
زہران ممدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔