Monday, June 30, 2025
spot_img
ہومپاکستاناسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حقان فدان کے درمیان اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور 10 تا 11 جولائی کو کوالالمپور، ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم پر بھی بات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔