اسلام آباد(سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)نے اعلیٰ افسران کے تبادلے اور مختلف ڈویژنز میں نئے انچارج مقرر کرنے کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق یہ تقرریاں فوری طور پر تین ماہ کی مدت کے لیے یا مستقل افسران کی دستیابی تک، جو بھی پہلے ہو، لاگو ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ایڈیشنل ڈائریکٹر (RO-14) ایاز احمد کو ڈائریکٹر (کنٹرولڈ ڈرگز ڈویژن) کا چارج دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں آٹھ افسران کو مختلف ڈویژنز کا عبوری چارج دیا گیا ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے،ڈاکٹر محمد فخرالدین عامر ڈائریکٹر MD&MC ڈویژن،منظور علی بزدارڈائریکٹر ہیلتھ و OTC ڈویژن، بابر خان ڈائریکٹر BE&R ڈویژن، عبداللہ دیو ڈائریکٹر فارمیسی سروسز ڈویژن،
سجاد حسین خان ڈائریکٹر PE&R ڈویژن، عطاالرحمن ڈائریکٹر MIS ڈویژن، محمد عثمان بزدارڈائریکٹر ایڈمن، HR اور لاجسٹک ڈویژن، عامر لطیف ڈائریکٹر لیگل افیئرز ڈویژن، نوٹیفکیشن کے تحت ڈاکٹر نور محمد شاہ کو کنٹرولڈ ڈرگز ڈویژن سے تبدیل کر کے ڈرگز لائسنسنگ ڈویژن کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اقوام متحدہ اور یو این اے آئی ڈی کے ساتھ HIV/AIDS کے حوالے سے جاری منصوبے میں DRAP کی نمائندگی بھی جاری رکھیں گے۔تمام تقرریاں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کی منظوری سے کی گئی ہیں۔


