Sunday, June 8, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزلاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیں

لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیں

لاس اینجلس میں ٹرمپ انتظامیہ کا غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،دوسرے روز بھی پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئے پولیس کی جانب سے آنسوگیس کا استعمال کیاگیا،اب بھی سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پرموجود ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ گورنرکیلی فورنیا اورمیئر لاس اینجلس کچھ نہیں کرسکتے تو ہمیں کچھ کرنا ہوگا،ہرکوئی جانتا ہےکہ گورنر اورمیئر ٹھیک کام نہیں کر رہے۔

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نےکہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں دو ہزار نیشنل گارڈز تعینات کر دیئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔