Sunday, June 8, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتاری کے باعث قابو سے باہر ہو کر گہرے کھڈ میں جاگری۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔