Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ

تحریک انصاف کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی پارلیمنٹرین کے سرکاری دورے پر پابندی عائد کر دی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوئی رکن سپیکر کے وفود میں بیرون ملک نہیں جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی جانب سے مدعو کردہ دیگر تقریبات میں بھی پی ٹی آئی کا رکن شرکت نہیں کرے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام اراکین کو مطلع کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی حد تک سپیکر سے ملاقاتیں ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔