Tuesday, March 3, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

وزیر اعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے جس کے دوران وہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ اداکریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے ملاقات میں اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔