Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کاپارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کاپارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ممبر انوائرمنٹ، ممبر ایڈمن، ممبر انجنئیرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے گارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے نرسری کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد اسلام آباد کو مستقبل میں ہارٹیکلچرل کا ایک اہم مرکز بنانے کے علاوہ جدید اور خوبصورت فلاور شاپس کی تعمیر کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منفرد اور قدرتی حسن سے مالا مال نرسری میں جدید کنٹرولڈ اور وینٹیلیٹڈ گرین ہاسز بنائے جائیں اور منصوبے میں ٹشو پروپیگیشن کیلئے بھی نرسری کی سہولت فراہم کی جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے مذید کہا کہ نرسری میں رنگا رنگ پھولوں کی نمائش کیلئے بھی جگہ مختص کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا جامع ڈیزائن سی ڈی اے کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کو بہتر بنائے گا اور ماحولیاتی پائیداری کے کلچر کو فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسری کو گارڈینیا حب کے طور پر تشکیل دینا اسلام آباد کو ایک سر سبز اور زیادہ متحرک دارالحکومت بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل نرسری میں تبدیل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار استعمال میں لانے کی ہدایت۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔