Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکا ہیڈکوارٹرز میں جدید ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکا ہیڈکوارٹرز میں جدید ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد سی ڈی اے میں کام کرنے والے والدین خصوصا خواتین جن کے چھوٹے بچوں کو محفوظ، پرورش بخش اور تعلیمی لحاظ سے موزوں ماحول اور معیاری چائلڈ کیئر سروسز مہیا کرنا ہے۔

سی ڈی اے نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں ایک جدید ترین ڈے کیئر سینٹر قائم کیا ہے جو جدید کھیلوں کے سامان اور تعلیمی وسائل سے آراستہ ہے۔ اس سہولت کا مقصد بچوں کی جامع نشوونما اور بہبود کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ملک کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور شہری علاقوں میں کمانے والی خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر اتھارٹی کی خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈے کیئر سینٹر کا ممبر ایڈمن افتتاح کیا اس موقع پر طلعت محمود اور ڈی جی ایڈمن امبر گیلانی موجود تھے۔ ڈے کیر کے قیام کے کلیدی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کا بنیادی مقصد بچوں کی صحت، حفاظت اور صفائی کے معیارات کو بہترین طریقہ کار کے مطابق یقینی بنانا ہے۔

اس کے علاوہ سی ڈی اے ڈی کیئر سنٹر میں نہ صرف بچوں کو محفوظ اور پرورش بخش ماحول فراہم کیا جائے گا بلکہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو منظم طریقے سے پروان چڑھانے میں مدد مل سکے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کا ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے یہ اقدام کام کرنے والے والدین خصوصا خواتین ملازمین کیلئے ایک اہم اور بہترین سہولت ہے جو ملازمین کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائگی کے دوران ان کو بچوں کی بہبود سے سمجھوتہ کیے بغیر طریقے سے سر انجام دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر میں ماں کیلئے خصوصی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنے شیرخوار بچوں کو دودھ پلا سکیں اور پرسکون طریقے سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام کو خواتین افسران نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے جنہوں نے اس اقدام پر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سہولت نہ صرف ان کے کام کے معیار کو بہتر بنائے گی بلکہ خاندانی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔