Saturday, May 9, 2026
ہومپاکستانایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک

ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک

اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ میں 190ملین پاونڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق 190ملین پاونڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا تاہم پی ٹی آئی کے رہنما 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جبکہ سینیٹر شبلی فراز، انتظار حسین پنجوتھہ، حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین بھی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنماوں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قائم مقام چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی ہے انھوں نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے نوٹس جاری ہوا تھا لیکن تاریخ نہیں لکھی تھی، قائم مقام چیف جسٹس نے کہا آپ کا کیس آئندہ ہفتے مقرر کردینگے ، اب 190ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کا کیس اگلے ہفتے مقرر ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔