کراچی،شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹان میں ٹرک میں دھماکا ہوا، جس کے باعث دو بچوں ، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں ٹرک میں دھماکا ہوا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث دو بچوں، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 7 افراد زخمی ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا ہے کہ دھماکے کی مزید جانچ پرتال کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا، یہ سلنڈر دھماکا ہے، سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔ایس پی بلدیہ کے مطابق فقیر گوٹھ سے سواری ہٹا کر شہزور ٹرک والا نکلا تھا، ڈرائیور کا بیان پولیس لے رہی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور سے پولیس کی تفتیش کر رہی ہے، ڈرائیور کا کہنا کے کہ کسی نے باہر سے کوئی چیز پھینکی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، واقعہ تخریب کاری لگتا ہے، لگتا ہے ٹرک پر کریکر بم جیسا کچھ پھینکا گیا۔ ٹرک پر چھروں کے نشانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ادھر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے دھماکہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ صوبائی وزیر کا سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے رابطہ کیا ہے جبکہ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہر قائد میں دہشت گردی، منی ٹرک میں دھماکے سے10 جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
