ہومتازہ ترینافغانستان،طالبان نے 20 ویں صوبائی دارالحکومت پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا

افغانستان،طالبان نے 20 ویں صوبائی دارالحکومت پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا

کابل،افغانستان میں افغان طالبان نے 20 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق 70 فیصد افغانستان پر طالبان قابض ہوگئے، افغان صدر اشرف غنی کا آبائی صوبہ لوگر کا دارالحکومت پل علم بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل طالبان کی پہنچ سے صرف 50 کلو میٹر دور رہ گیا ہے، طالبان نے اب تک افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔جن صوبوں پر طالبان نے قبضہ کیا ہے ان میں نمروز، جوزجان، سریل، تخار، قندوز، سمنگان، فراہ، بغلان، بدخشاں، غزنی، ہرات، بادغیس، قندھار، ہلمند، غور، اروزگان، زاہل، لوگر، پکتیکا اور کنڑ شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق کابل شہر کے قریب افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔امریکا نے اپنے سفارت کاروں اور دیگر شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے 3000 امریکی فوج کابل ہوائی اڈے پر تعینات کرنا شروع کردی ہیں۔ دوسری طرف واشنگٹن نے امریکی سفارت خانے کو تمام اہم اور حساس دستاویزات کو تلف کر دینے کا حکم دیا ہے۔حکام کو بالخصوص ایسے دستاویزات کو جلانے کا حکم دیا گیا ہے، جن پر امریکی سفارت خانہ، کسی امریکی ایجنسی کا لوگو یا امریکی پرچم پرنٹ ہو یا ایسے دستاویزات جن کا غلط استعمال پروپیگنڈا کے لیے کیا جاسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔