نئی دہلی،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا14اگست کو تقسیم ہند کی ہولناکیوں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ تقسیم کا درد کو بھلایا نہیں جا سکتا، نفرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہن بھائیوں کو ہجرت کرنی پڑی اور لاتعداد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہمارے لوگوں کی قربانیوں اور کوششوں کی یاد کے طور پر 14 اگست کو ‘تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کے دن’ کے طور پر منایا جائے گا۔اسی سلسلے میں اپنی دوسری ٹوئٹ میں نریندر مودی نے کہا کہ یہ دن ہمیں سماجی تقسیم کے زہر اور غیر ہم آہنگی کی یاد دلائے گا اور یک جہت، سماجی ہم آہنگ اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے جذبے کو مضبوط کرتا رہے گا۔
تقسیم کا درد کو بھلایا نہیں جا سکتا،مودی کا منافقانہ ٹویٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
