Thursday, May 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کا عالمی ہاکی میں اہم مقام،بہتری کیلئے اصلاحات کرنی ہوں گی: فلورس جان بویلینڈر

پاکستان کا عالمی ہاکی میں اہم مقام،بہتری کیلئے اصلاحات کرنی ہوں گی: فلورس جان بویلینڈر

اسلام آباد (راجہ ذیشان)ہالینڈ کے ہاکی لیجنڈ فلورس جان بویلینڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہاکی کی ترقی کیلے اقدامات کرنے ہونگے ، پاکستان ٹیم اسوقت بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس نہیں کھیل رہی، پاکستان اور ہالینڈ ہاکی سے جڑے ہوے ہیں۔ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں نوجوان بچوں کو ہاکی ٹریننگ کے بعد پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکیل، وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی، ڈاریکٹر سپورٹس ایج ای سی جاوید میمن،اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے فلورس جان بویلینڈر نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی ترقی کیلے اقدامات کرنے ہونگے ۔

بہترین ایتھلیٹس اور ٹیلنٹ پر فوکس کرنا چاہیے، ماضی کے مقابلے میں ہاکی اب ماڈرن ہوچکی ہے، جدید تکنیک بہت ضروری ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی میں پاکستان بہتر پرفارم کرسکتاہے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوی ہے، پاکستان اور ہالینڈ ہاکی سے جڑے ہوے ہیں ۔ ہاکی صرف گیم نہیں زندگی بہتر بنانے کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پلیرز کیساتھ کوچز کی کوچنگ بہت ضروری ہے، ٹیلنٹ کیساتھ سکلز کو بہتربنانا ہوگا۔1994ورلڈ کپ فانل میں پاکستان مدمقابل تھا، میرا پنالٹی سٹروک مس کرنے پر پاکستان ورلڈ کپ جیتا، پاکستان میں ہاکی کے حالات کا علم نہیں، یہاں معیار کم کیوں ہوا اس کی خامیاں دور ہونی چاہیے۔

وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایجوکیشن اور سپورٹس کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، دونوں ادارے جب اکھٹے ہونگے تو بہتر نتاج ملیں گے، گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی بہتری کیلے اقدامات کر رپے ہیں، ہاکی کی بہتری اور ترقی کیلے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پرام منسٹر یوتھ پروگرام فار سپورٹس کے فوکل پرسن اولمپین خواجہ جنید نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کھیل کی ترقی کیلے کام کررہے ہیں ، پرام منسٹر یوتھ پروگرام اور ہالینڈ سفارتخانہ نے بھرپور سپورٹ کیا، ہم سپورٹس ڈپلومیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔