ہومپاکستانشوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ مستردکر دیا

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ مستردکر دیا

اسلام آباد،شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کی طرف سے 44ارب روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ مستردکر دیا ۔
جمعہ کو شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسابقتی کمیشن کے دو ممبران نے شوگر ملز کیخلاف جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ نہیں دیا ، کمیشن کا فیصلہ دو دو ممبران کے درمیان سپلٹ ہے ، کمیشن کی چیئرپرسن نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنا ایک اضافی ووٹ کاسٹ کیا جو معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اور قانونی طور پر بھی ایک سوالیہ نشان ہے ،چیئرپرسن کی طرف سے جس قانون کا سہارا لیا گیا وہ محض انتظامی میٹنگز کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، قانونی چارہ جوئی کے دوران مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 30کا استعمال نہیں کیا جا سکتا ، چیئرپرسن کے پاس بینچ کی کارروائی کے دوران کاسٹنگ ووٹ کے استعمال کا اختیار نہیں ہے ، یہ کارروائی کسی طور پر بھی میٹنگ کے زمرے میں نہیں آتی،سیکشن 24کا اطلاق کمیشن کی کارروائی پر نہیں ، صرف میٹنگ پر ہوتا ہے ،اگر سیکشن 24کا اطلاق کیا جائے تو اس کے مطابق ہر میٹنگ میں تین ممبران کی موجودگی لازم ہے اور کمیشن کی کچھ میٹنگز صرف 2ممبران کی موجودگی میں بھی کی گئی جو پوری کارروائی کو کالعدم اور غیر قانونی قرار دے سکتی ہے ،چیئرپرسن کی جانب سے سیکشن 24کا اپنی منشا کے مطابق استعمال کیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔