ہومپاکستانصدر مملکت عارف علوی کل سے دوروزہ دورہ ترکی پر روانہ ہونگے

صدر مملکت عارف علوی کل سے دوروزہ دورہ ترکی پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کا دورہ کریں گے ۔دونوں صدور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کریں گے ۔دونوں صدور استبول میں پاکستان نیوی کے 4 ملجم بحری جہازوں کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے ۔صدر عارف علوی میڈیا اور ترکی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے ، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیںدونوں ممالک کے تعلقات ایک دوسرے کیلئے احترام اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔معاشی پہلو پر بڑھتی توجہ کے ساتھ ساتھ، دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جا رہی ہے ۔دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحی تبادلے ، مختلف امور پر روابط مشترکہ موقف اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عکاس ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔