Wednesday, April 22, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ میں لاء کلرک شپ کا سنہری موقع، درخواستیں طلب

سپریم کورٹ میں لاء کلرک شپ کا سنہری موقع، درخواستیں طلب


اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاء کلرکس کی آسامیاں مشتہر کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق یہ تقرریاں ایک سال کی مدت کے لیے کی جائیں گی اور کلرک شپ پروگرام کا آغاز جون 2025 سے ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست فارم، اہلیت کے معیار اور دیگر شرائط سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ www.supremecourt.gov.pk پر دستیاب ہیں۔ خواہشمند امیدوار مذکورہ ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر کے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مئی 2025 کی رات 11 بج کر 59 منٹ مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام درخواستیں مقررہ شرائط و ضوابط کے مطابق مکمل ہونی چاہئیں، بصورت دیگر انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔

لاء کلرک شپ پروگرام نوجوان وکلاء اور قانون کے طلبہ کے لیے ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے وہ اعلیٰ عدلیہ میں عملی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔