ہومدنیاطالبان90 دن میں کابل پر قبضہ کر سکتے ہیں، امریکی رپورٹ

طالبان90 دن میں کابل پر قبضہ کر سکتے ہیں، امریکی رپورٹ

واشنگٹن ،امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع نے ایک ایٹیلیجنس جائزہ رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان کابل پر اگلے 90روز میں قبضہ کر سکتے ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ خفیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق اگلے 30روز میں طالبان کابل کا محاصرہ کر سکتے ہیں جب کہ ممکنہ طور پر نوے روز میں افغان دارالحکومت ان کے قبضے میں جا سکتا ہے۔ تاہم اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاملہ ہاتھ سے نکلا نہیں اور افغان سکیورٹی فورسز زیادہ مزاحمت کے ذریعے اس پوری صورت حال کو الٹ بھی سکتی ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ اب افغانوں کو اپنے لیے لڑنا ہو گا۔برطانوی خبر رساں ادارے اور معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی خفیہ اداروں کے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان آئندہ 90 دن کے اندر ہی افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قابض ہو سکتے ہیں۔ یعنی پہلے جو اندازہ لگایا گیا تھا اور پیشگوئی کی جار ہی تھی اس سے بھی بہت پہلے کابل کا سقوط ممکن ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔