Saturday, April 19, 2025
ہوماوورسیزپاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں ملک کیلئے خوش آئند ہیں،محمد عارف

پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں ملک کیلئے خوش آئند ہیں،محمد عارف

لانس اینجلس(سب نیوز )پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان و بانی تحریک انقلاب محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں خوش آئند ہیں،شرح سود میں کمی،سٹاک ایکسچینج میں بہتری،مہنگائی میں کمی سمیت دیگر مثبت اعشاریے پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری ہیں،حکومت ،سیاستدانوں اور اسٹبلشمنٹ سمیت تمام فیصلہ ساز پاکستان کی بہتری،معاشی استحکام اور سیاسی سطح پر ماحول کی بہتری کیلئے متفقہ فیصلے کریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بطور اوور سیز پاکستانی ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے ملک کے ساتھ ہیں،پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہیں جن کی طرف سے بھیجا جانے والا قیمتی زر مبادلہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ عرصے میں حاصل کی گئی معاشی کامیابیوں کو استحکام دینے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اپنا مثبت کردار ادا کرے،ملک میں جاری سیاسی کشمکش کو ختم کرنے کیلئے پائیدار ڈائیلاگ ضروری ہیں۔

حکومت کیلئے ضروری ہے کہ وہ ان معاشی کامیابیوں کو استحکام دینے کیلئے فیصلہ سازی میں تسلسل پیدا کرے۔پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کو ٹیبل پر لایا جائے اور بامقصد مذاکراتی عمل کے ذریعے سیاسی استحکام حاصل کیا جائے جو معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے زور دیا کہ جاری معاشی اصلاحات پر کاربند رہنے اور بہتری کی سفر جاری رکھنے سے ہی پائیدار معاشی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔