ہوماسلام آبادجی 14میں غیر قانونی آبادی کیخلاف آپریشن ، علاقہ مکین اور سی ڈی اے اہلکار آمنے سامنے

جی 14میں غیر قانونی آبادی کیخلاف آپریشن ، علاقہ مکین اور سی ڈی اے اہلکار آمنے سامنے

اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کا تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر جی 14میں غیر قانونی آبادی کیخلاف آپریشن ، تعمیرات مسمار کئے جانے پر علاقہ مکین اور سی ڈی اے اہلکار آمنے سامنے ، اسسٹنٹ کمشنر صدر اور ایس ایچ او گولڑہ علاقہ مکینوں کے سامنے بے بس ، مظاہرین نے کار سرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے زبردستی آپریشن رکوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی طرف سے تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر جی 14میں غیر قانونی آبادی کیخلاف آپریشن شروع ہوتے ہی وہاں پر لوگ اکھٹے ہو گے ، علاقہ مکینوں نے عملے سے گالم گلوچ شروع کر دی اور پتھر اٹھا لیے جس کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا۔ اس موقع پراے سی صدر اور ڈی سی ہاوسنگ کے علاوہ ایس ایچ او گولڑہ بھی عملے کے ہمراہ موجود تھے تاہم علاقہ مکینوں نے کسی کی ایک نہ چلنے دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔