لاہور(سب نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، طے شدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی۔
پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنیکا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

