اسلام آباد،پاکستان کے سب سے پسندیدہ، مختصر دورانیے کے وڈیو پلیٹ فارم، سنیک ویڈیو نے” میرا خوبصورت پاکستان ” کی مہم کا آغاز کر دیا ہے، مہم کا مقصد وطن ِ عزیز سے محبت کے اظہار کو آسان بنانا ہے، مہم کے ذریعے سنیک ویڈیو پہ موجود لاکھوں صارفین کو پاکستان کی منفردخوبصورتی کے بارے میں وڈیوز نشر کرنے کا موقع ملے گا، اور اس سلسلے میں اچھی وڈیوز تخلیق کرنے والوں کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
گزشتہ روز یہاں سے جاری بیان میں اِس مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، سنیک وڈیو کے کنٹری ہیڈ، سید نعیم الدین نے بتایا کہ، ہر کسی کو سیاحتی مقامات تک رسائی میسر نہیں ہوتی، لیکن اس مہم سے ہر کوئی گھر بیٹھے پاکستان کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکے گا۔ ہم ایسے مقامات کی وڈیوز بنانے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، جن کے بارے میں زیادہ معلومات عام طورپر دستیاب نہیں ہیں۔ یہ کوئی تاریخی عمارت بھی ہو سکتی ہے، آثارِ قدیمہ بھی ہو سکتے ہیں اور مختلف وادیاں وغیرہ بھی ہوسکتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس میں مختلف کیٹیگریز ہیں اور سب کے لیے الگ الگ انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ میوزک سے منسلک وڈیو زبنانے والے نئے اور پرانے ملی نغمے اپنی آواز میں گا کر مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جبکہ ایکٹنگ پر مبنی وڈیو بنانے والے پاکستان کی کسی بھی تاریخی عمارت کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا سکتے ہیں،اسی طرح میک اپ سے منسلک وڈیو بنانے والوں کو سبز اور سفید رنگ کے نت نئے میک اپ ٹرینڈ پیش کرنے ہوں گے۔ اِن تمام مقابلوں میں سے سب سے بہترین 50وڈیوز کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔ انعامات میں آئی فون 12، جدید مائیکروفون، ڈرون کیمرے، اور سپیکرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رنر اپ وڈیوز کو نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد پاکستان کے خوبصورت رنگ عام لوگوں کے زاویے سے دکھانا ہے۔
سنیک ویڈیو کا یومِ آزادی پر”میرا خوبصورت پاکستان ”مہم کا آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
