Wednesday, March 19, 2025
ہومپاکستانکویت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، سفیر پاکستان و دیگر معززین کی شرکت

کویت میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، سفیر پاکستان و دیگر معززین کی شرکت

کویت سٹی:کویت پاکستان دوستی کے علمبردار اور معروف کویتی شخصیت جناب مبارک سعدون المطوع کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال کے علاؤہ ترکی اور تاجکستان کے سفراء کرام نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے شہر یرموک میں کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سرپرست اعلی مبارک سعدون المطوع نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپیل کی کہ غزہ کی صورتحال پر مسلم امہ کو اجتماعی طور پر آواز بلند کرنی چاہئیے۔
مسلم ممالک کے اجتماعی موقف سے ہی عزہ کے مظلوم خاندانوں کی مدد ممکن ہے۔
سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے پانی گفتگو میں کویت پاکستان تعلقات پر روشنی ڈالی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔ ترکیہ کی سفیر طوبا نور نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں گزرے ایام کی یادیں تازہ کیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہ ترکیہ اور پاکستان ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں۔ تاجکستان کے سفیر زبید اللّٰہ زبید نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہاں ان کا قیام خاصا یادگار رہا ہے۔
تقریب میں گورنر فروانیہ کے نمائندہ جناب سلمان الظفیری اور ترکیہ کے ڈیفنس اتاشی نے بھی شرکت کی۔ صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن رانا اعجاز نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔