ہومپاکستانوفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم ریلیف پیکج سٹالز کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کا بھی مشاہدہ کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بازار میں موجود خریداروں سے فیڈ بیک بھی لیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی وزیر کو رمضان بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں 20 فئیر پرائس شاپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،فئیر پرائس شاپس پر سبزیوں اور پھلوں کی 15 آئٹمز پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے بازار میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر نے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔