Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

نیویارک (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی متوقع ہیامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں۔

انہوں نے محمود خلیل سے متعلق کہا کہ حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہوگا۔ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔نائب صدر نے غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں 85 فیصد کمی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات شروع کردیے گئے تھے اور اب تک غیر قانونی طور پر رہنے والے سیکڑوں افراد کو امریکا سے نکالا جا چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔